محترم رانا بخش نون صاحب

محترم رانا فیض بخش نون صاحب نے 5؍ ستمبر 1931ء کو بیعت کی سعادت پائی اور پھر تبلیغ میں ایسے منہمک ہوئے کہ کئی علاقوں میں احمدیت کا پودا لگایا اور سینکڑوں افراد آپ کے ذریعہ احمدی ہوئے۔ خدمت خلق کے میدان میں بھی آپ بہت معروف تھے چنانچہ اپنوں کے علاوہ مخالفین نے بھی آپ سے بہت فیض اُٹھایا۔ خدا کی راہ میں اپنی جیب سے فراخ دلی سے خرچ کیا کرتے۔ مستجاب الدعوات اور صاحب رؤیا وکشوف تھے۔ آپ کا ذکرخیر مکرم ریاض نون صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’ الفضل ‘‘ ربوہ 27؍اگست 1996ء میں شائع ہوا ہے۔

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/Vk139]

اپنا تبصرہ بھیجیں