محترم رانا ظفراللہ خاں صاحب شہید
محترم رانا ظفراللہ خاں صاحب شہید کے بارہ میں مکرم رانا عبدالرزاق خاں صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی 2011ء میں ایک مختصر نوٹ شامل اشاعت ہے
جس میں تحریر ہے کہ شہید مرحوم حضرت ماسٹر احمد علی خاں صاحب ؓ کاٹھگڑھی کے پوتے تھے۔ آپ کے پسماندگان میں بوڑھی والدہ، دو بھائی اور ایک بہن بھی شامل ہیں ۔ آپ فعّال خادم دین تھے۔ مقامی جماعت کے سیکرٹری مال اور خدام الاحمدیہ ضلع سانگھڑ کے نائب قائد تھے۔ شہر کی سطح پر بھی عہدیدار تھے۔