محترم سید عباس علی شاہ صاحب

محترم سید عباس علی شاہ صاحب 24؍مارچ 1996ء کو 87 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ نے شیعہ مسلک چھوڑ کر 1928ء میں احمدیت قبول کی تھی اور آپ کو اپنے خاندان اور عمر کوٹ (ضلع ڈیرہ غازیخان) کا پہلا احمدی ہونے کا شرف حاصل تھا۔ آپ صاحبِ رؤیا وکشوف تھے جن میں سے تقریباً ایک سو کا ذکر کتاب ’’فیوض ربانی‘‘ میں آپ نے ذاتی حالات کے تحت بیان کیا ہے۔
محترم شاہ صاحب 1969ء میں ربوہ منتقل ہوگئے۔ تحصیل علم کا اس قدر شوق تھا کہ جب آپ نے عربی اور اسلامیات میں ایم۔اے کی ڈگری حاصل کی تو آپ کی عمر 60 سال سے متجاوز تھی۔ نصرت گرلز سکول کے منیجر بھی رہے اور مجلس انصار اللہ کے انسپکٹر کے طور پر بھی خدمات بجالائے۔ آپ کے مختصر حالات محترم محمد یوسف بقاپوری صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍ اپریل 1996ء میں شامل اشاعت ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں