Saturday, 12th September, 2026
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

محترم شیخ غلام جیلانی صاحب – درویش

September 11, 2019 3 مناظر الفضل ڈائجسٹ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں محترم شیخ غلام جیلانی صاحب (آف موضع ساماں ضلع کیمبل پور) کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ آپ بھی ابتدائی درویشان میں سے تھے ۔ نہایت صوفی منش بزرگ تھے۔ بہت ہی کم گو اور تنہائی پسند تھے۔ جب تک حرکت کے قابل تھے مسجد مبارک کا ایک کونہ ہمیشہ آباد رکھا۔ دعاؤں اور وظائف میں بہت شغف تھا۔ آپ کی وفات 16مئی 1965ء کو بعمر 85 سال قادیان میں ہوئی اور بہشتی مقبرہ میں تدفین عمل میں آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *