محترم صوفی محمد اسماعیل بٹ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍ستمبر 1995ء میں محترم صوفی محمد اسماعیل بٹ صاحب سابق امیر چونڈہ کا ذکر خیر مکرم حمیداللہ صاحب نے کیا ہے۔ مرحوم کے دور امارت میں چونڈہ چندہ جات کے میدان میں صفِ اول میں شمار ہونے لگا۔ آپ 92 سال کی عمر میں بھی خود وصولی کرنے کے لئے کسی کا سہارا لے کر نکل کھڑے ہوتے اور جب تک نادہند بقایا جات ا دا نہ کر دیتے، آپ ان کے گھر سے چائے پانی وغیرہ نہ پیتے۔ چنانچہ وہ اس ڈر سے کہ کہیں آپ کی مہمان نوازی سے محروم نہ ہو جائیں جلد ہی اپنا بقایا ادا کرنے کی کوشش کیا کرتے۔ آپ کی ڈائری میں درج ہے کہ اللہ تعالی نے دعا کے نتیجہ میں آپ کی عمر کے حوالہ سے 95 کا ہندسہ دکھایا تھا لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ اس سے مراد 1995ء کا سال ہے یا 95 سال عمر۔ آپ کی وفات 30؍جولائی 1995ء کو 92 سال کی عمر میں ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں