محترم محمد احمد فیض صاحب
محترم محمد احمد فیض صاحب 31؍دسمبر 1937ء کو رجوعہ ضلع گجرات میں مکرم امام الدین صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ میٹرک کے بعد کراچی میں الیکٹرک فٹر کے طور پر کام شروع کیا لیکن اپنے والد کی تحریک پر 1961ء میں زندگی وقف کردی۔ 1962ء میں دفتر وقف جدید کے تحت خدمت کا سلسلہ شروع کیا جو 43سال تک جاری رہا۔ 1965ء میں آپ ہڈیارہ میں متعین تھے جب کچھ عرصہ جنگی قیدی بھی بنائے گئے۔ پھر نگرپارکر میں تقرر ہوا۔ وہاں ہندوؤں میں تبلیغ کی خاطر آپ نے ہندو کتب کا مطالعہ کیا اور اصل کتب سے مفید حوالے اکٹھے کئے۔ بہت ملنسار، غمگسار اور مہمان نواز تھے۔
4؍دسمبر 2005ء کو آپ نے وفات پائی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ ایک بیٹے مکرم غلام احمد صاحب دفتر وقف جدید میں خدمت کر رہے ہیں۔ (بحوالہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍فروری 2006ء)