محترم مستری ہدایت اللہ صاحب درویش
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں محترم مستری ہدایت اللہ صاحب درویش کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ آپ صوم صلوٰۃ کے پابند، نیک مخلص اور محنتی تھے۔ آپ کی شادی استانی ربیعہ خانم صاحبہ آف گجرات سے ہوئی تھی جن کے بطن سے ایک لڑکی تولد ہوئی تھی جو چھوٹی عمر میں فوت ہو گئی ۔ پہلی بیوی کے فوت ہونے پر آپ نے دوسری شادی کی جس سے دو بچے بھی پیدا ہوئے۔ آپ نے ان بچوں کی تربیت بڑے پیار اور احسن طریق سے کی۔ آپ نے 3 جولائی 1981ء کو وفات پائی اور تدفین بہشتی مقبرہ قادیان میں عمل میں آئی۔