محترم میاں غلام حسین نون صاحب
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍مئی 1996ء میں مکرم عبدالسمیع نون صاحب نے محترم میاں غلام حسین نون صاحب کا ذکر خیر کیا ہے جنہیں حضرت مصلح موعودؓ کے دست مبارک پر بیعت کی سعادت حاصل ہوئی اور پھر استقلال سے وہ اپنے عہد پر قائم رہے۔ خاموش عبادت گزار اور نیک نفس تھے۔ مقامی جماعت حلال پور کے صدر بھی رہے اور وہاں مسجد کی تعمیر کی توفیق بھی پائی۔ 5؍ مارچ 1995ء کو آپ نے وفات پائی۔