محترم پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جون 1995ء میں محترم پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب کا ذکرِ خیر مکرم نصیر احمد صاحب نے کیاہے۔ محترم قاضی صاحب گورنمنٹ کالج لاہور کے پرنسپل رہے، کراچی یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کے صدر اور مختصر مدت کے لئے تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے پرنسپل بھی رہے۔ جلسہ سالانہ ربوہ میں اجلاسات کی صدارت بھی فرمائی اور بعض جلسوں میں تقاریر بھی کیں۔ انگریزی زبان پر آپ سند کا درجہ رکھتے تھے۔ سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے سلسلہ کی بعض کتب کا ترجمہ کرنے کی سعادت بھی آپ کو حاصل ہوئی۔