محترم چودھری شرف الدین صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28 جنوری 2011ء میں مکرم ڈاکٹر محمد اشرف صاحب میلو کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں وہ اپنے نانا محترم چودھری شرف الدین صاحب داراپوری کا ذکرخیر کرتے ہیں۔
محترم چودھری صاحب 1905ء میں داراپور ضلع گورداسپور میں پیدا ہوئے۔ ایک رئیس زمیندار خاندان سے تعلق تھا۔ 1937ء میں آپ نے اپنے خاندان کے چند افراد کے ہمراہ احمدیت قبول کرلی۔ پھر آپ کی دوستی حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ سے ہوگئی۔ حضورؒ کبھی کبھار آپ کے ہاں جاتے اور دونوں دریائے بیاس کے کنارے مرغابیوں کا شکار کھیلا کرتے۔ یہ دوستی پھر عمربھر قائم رہی۔
قیام پاکستان کا اعلان ہوا تو آپ کے گاؤں پر سکّھوں نے حملہ کیا اور آپ نے بڑی جرأت سے حملہ کا مقابلہ کیا۔ پھر فوج کے ایک دستہ نے مسلمانوں کو بحفاظت کیمپ میں پہنچایا جہاں سے آپ پاکستان آگئے اور رلیوکے ضلع سیالکوٹ میں آباد ہوئے۔ یہاں مقامی افراد اور مہاجرین کے درمیان ہونے والے جھگڑے کو جب آپ نے انصاف کے ساتھ حل کروایا تو علاقہ بھر میں آپ کا نام عزت سے لیا جانے لگا۔ آپ نے فرقان فورس میں بھی خدمت کی توفیق پائی۔ اگست 1982ء میں دل کی بیماری کے نتیجہ میں آپ کی وفات ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں