مسجد فضل میں اس طرح وہ چل کر آئے
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍فروری 2001ء میں شامل اشاعت مکرم ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب کی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں
جو حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ کی بیماری سے شفا کے بعد مسجد فضل میں رونق افروز ہونے کے پیش نظر کہی گئی ہے:
مسجد فضل میں اس طرح وہ چل کر آئے
چاند بدلی سے کوئی جیسے نکل کر آئے
جس طرح کوئی فرشتہ سرِ منبر اُترے
جس طرح نور کوئی بھیس بدل کر آئے
ہوگیا چہرۂ زیبا سے زمانہ روشن
ولولے دید کے آنکھوں میں مچل کر آئے
جو مخالف ہے ذرا سوچ سمجھ کر بولے
جس کو آنا ہو مقابل پہ سنبھل کر آئے