مسرور کے قدم سے ہوئی سُرَّ مَنْ رَاٰی! – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍جنوری 2005ء میں شامل اشاعت مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
مسرور کے قدم سے ہوئی سُرَّ مَنْ رَاٰی!
افریقہ کی زمیں! تیری عظمت ہو بے حساب
یہ دَور خسروی تو ہے اِک دَورِ انقلاب
مافات کی تلافی سے راحت ہو بے حساب
قول و عمل میں دلکشی ایمان کی لئے
پھولیں پھلیں جہان میں وسعت ہو بے حساب
شجرِ مسیحِ پاک کی شاخوں میں اے خدا
اثمار و سبزہ زار کی جلوت ہو بے حساب