منظرِ عشقِ دین کچھ اس طرح بپا رہے – نظم
جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ اگست و ستمبر 2011ء میں مکرمہ خانم رفیعہ مجید صاحبہ کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
منظرِ عشقِ دین کچھ اس طرح بپا رہے
سر بسجود تم رہو ، سامنے خدا رہے
امّتِ محمدی کے مہر و ماہ بن جاؤ تم
پھیل جاؤ شش جہت تا نُور جابجا رہے
تم ہو غلامِ مصطفی ؐ یہ مرتبہ ہے بے بہا
ہم ہیں بادستِ دعا ، اسلام جاگتا رہے