مکرم شیخ محمد ابراہیم صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 12؍جولائی 2005ء میں مکرم حکیم بدرالدین عامل بھٹہ صاحب نے بعض مرحوم درویشان کا ذکر خیر کیا ہے۔
مکرم شیخ محمد ابراہیم صاحب مکرم نبی بخش صاحب آف قادیان کے بیٹے تھے۔ نہایت سادہ او ر سلجھی ہوئی طبیعت کے مالک تھے۔ قادیان سے ہجرت سے قبل ہی آپ لنگرخانہ میں آٹا گوندھنے کی ملازمت میں تھے۔ بعد میں بھی ریٹائرمنٹ تک بطور نائب نانبائی خدمت جاری رکھی۔ آپ کی شادی ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے ایک لڑکا اور ایک لڑکی عطا فرمائی۔ گیس کے تنوروں پر کام کرنے کے نتیجہ میں آپ کو دمہ کا عارضہ ہوگیا۔ 2؍جنوری 1994ء کو وفات پائی اور بہشتی مقبرہ میں تدفین عمل میں آئی۔

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/ay95V]

اپنا تبصرہ بھیجیں