مکرم میاں محمد مغل صاحب
مکرم میاں محمد مغل صاحب (بابا مغلا) کا تعلق کوٹ محمد یار سے تھا جو چنیوٹ سے دو میل کے فاصلہ پر ہے۔ آپ نے خلافت اولیٰ میں بیعت کی سعادت پائی۔ آپ کی سچائی کا شہرہ عام تھا حتیٰ کہ اپنے رشتہ داروں کے خلاف بھی گواہی دے دیا کرتے تھے اور آپ کی گواہی معتبر خیال کی جاتی تھی۔ ان کی اس خصوصیت کا ذکر حضور ایدہ اللہ نے خطبہ جمعہ فرمودہ 30؍جون 1995ء میں بھی فرمایا ہے۔
احمدی ہونے کے بعد بابا مغلا پر شدید زیادتیاں کی گئیں اور خاندان میں رشتہ دینے سے بھی انکار کردیا گیا چنانچہ حضرت خلیفۃالمسیح الاولؓ کی تجویز پر آپ کی شادی ہوئی اور بارات میں حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکیؓ بھی شامل ہوئے۔ مکرم رشید احمد ارشد صاحب مربی سلسلہ (چینی ڈیسک) آپ کے پوتے ہیں۔ آپ کا ذکر خیر مکرم لطیف احمد شاد صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍اگست1995ء میں شامل اشاعت ہے۔