مکرم نسیم سیفی صاحب

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ ستمبر 1995ء کے شمارہ میں مکرم مولانا نسیم سیفی صاحب ایڈیٹر الفضل ربوہ کا انٹرویو پیش کیا گیا ہے۔

مکرم نسیم سیفی صاحب

مکرم سیفی صاحب 1917ء میں قادیان میں پیدا ہوئے۔ B.A. کرنے کے بعد کچھ عرصہ دلی میں ملازمت کی اور پھر اپنی زندگی خدمت دین کے لئے وقف کردی چنانچہ آپ کا تقرر نائیجیریا میں بطور مبلغ ہوا جہاں آپ 20 سال متعین رہے۔ سیرالیون میں بھی چار سال خدمات انجام دیں۔ دفاتر تحریک جدید میں وکیل التصنیف اور وکیل التعلیم بھی رہے اور رسالہ ’’تحریک جدید‘‘ کے مدیر بھی۔ 1988ء میں کئی سال کی بندش کے بعد جب روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کی اشاعت شروع ہوئی تو آپ اخبار کے مدیر مقرر ہوئے۔ آپ عمدہ مقرر، مضمون نگار، کالم نگار اور شاعر ہیں اور آپ کی اردو، انگریزی اور پنجابی شاعری کی متعدد کتب شائع ہوچکی ہیں۔
روزنامہ ’’الفضل‘‘ 9؍اپریل 1995ء میں شامل اشاعت مکرم نسیم سیفی صاحب کی نظم کا ایک خوبصورت شعر ہے:

ترے کرم سے مجھے یقیں ہے قریب منزل پہنچ گیا ہوں
کہ دل جھکا جا رہا ہے سجدے میں بے خود و بے قرار ہوکر
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں