میرے دلبر ہو تم ، میرے دلدار بھی – نظم
ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ نومبر و دسمبر 2002ء میں شامل اشاعت مکرم سید میر محمود احمد ناصر صاحب کی ایک طویل نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
میرے دلبر ہو تم ، میرے دلدار بھی
تم مرے یار ہو اور مرا پیار بھی
میرے معبود ہو ، میرے مسجود ہو
میرے مُونس ہو تم ، میرے غمخوار بھی
مجھ کو حاصل رہے ، مجھ کو دائم ملے
تیرا دیدار بھی ، تیری گفتار بھی
ترے پیار میں ہم نے سب کچھ سہا
ہم ہوئے قید بھی اور سنگسار بھی
ترے حسنِ جلوہ کی خاطر چڑھے ہم
سرِ طُور بھی اور سرِ دار بھی