محبت جب رہین گردش حالات ہوتی ہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍ مئی 1995ء میں شائع ہونے والی مکرم نسیم سیفی صاحب کی ایک نظم سے دو اشعار ملاحظہ فرمائیں:
محبت جب رہین گردش حالات ہوتی ہے
زمانے بھر کی ہر شے باعث آفات ہوتی ہے
بظاہر اہل دنیا کو بھی اطمینان ہے حاصل
خدا والوں کی لیکن اور ہی کچھ بات ہوتی ہے