وقت کی آنکھوں نے دیکھی تھی جو تصویرِ جمال… نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 12؍فروری 2024ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍فروری 2016ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے بارے میں چند شعراء کے کلام سے انتخاب شامل ہے۔ مکرم چودھری فیض عالم خان صاحب کا کلام ملاحظہ فرمائیں:
وقت کی آنکھوں نے دیکھی تھی جو تصویرِ جمال
حُسن و احساں کی وہی تصویر آکر دیکھیے
مصلح موعود کی مدحت خود اِک اعجاز ہے
فیضؔ کے اشعار کی تاثیر آکر دیکھیے