وہ اپنے فیضِ کرم سے نہال کرتا ہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍جولائی 2004ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
وہ اپنے فیضِ کرم سے نہال کرتا ہے
کمال آدمی ہے وہ کمال کرتا ہے
میں بیٹھ جاتا ہوں لکھنے اسے دعا کے خطوط
زمانہ جب بھی مجھے پر ملال کرتا ہے
خزانے دے کے دعاؤں کے دونوں ہاتھوں سے
وہ ہم سے مفلسوں کو مالا مال کرتا ہے