وہ جس کے سر پہ سدا ظلِّ کردگار رہا … نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 12؍فروری 2024ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍فروری 2016ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے بارے میں چند شعراء کے کلام سے انتخاب شامل ہے۔ مکرم مولانا محمد صدیق صاحب امرتسری کا کلام ملاحظہ فرمائیں:
وہ جس کے سر پہ سدا ظلِّ کردگار رہا
جو روز و شب غمِ ملّت میں بےقرار رہا
ہر اِک کا محسن و ہمدرد و غمگسار رہا
الم نصیب اسیروں کا رستگار رہا