پڑھ ذرا سبز اشتہار اور جانبِ محمودؔ دیکھ … نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 19؍فروری 2024ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍فروری 2016ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے بارے میں چند شعراء کے کلام سے انتخاب شامل ہے۔اس میں سے مکرم روشن دین تنویر صاحب کا کلام ملاحظہ فرمائیں:
پڑھ ذرا سبز اشتہار اور جانبِ محمودؔ دیکھ
جانبِ محمودؔ دیکھ اور مصلح موعود دیکھ
کر رہی تھیں مدّتوں سے جس کا قومیں انتظار
اس کے فضل و رحم کے ساتھ آج اسے موجود دیکھ