پھر آیا بڑی شان سے رمضان کا موسم – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍ستمبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
پھر آیا بڑی شان سے رمضان کا موسم
پھر چھایا دل و جان پہ ایمان کا موسم
سر رکھ دیئے دہلیز پہ بخشش کی طلب میں
آنکھوں سے رواں اشکِ پشیمان کا موسم
جو بس میں ہے کر گزریں بتوفیقِ الٰہی
ہے وصلِ خداوندی کے ہیجان کا موسم
مولا تُو میرا ہو جا ، مجھے اپنا بنا لے
ہے لطف و کرم عفو کا احسان کا موسم