مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ

مکرم چودھری محمد علی صاحب کا مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ کی نشریات کے حوالہ سے ایک طویل ’’قصیدہ تہنیت‘‘ ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ مارچ 1995ء میں شائع ہوا ہے۔ چند اشعار پیش ہیں:

یہ جو ہم اس قدر رہے ہیں ملول
اس کا انعام ہوگیا ہے وصول
آسماں سے سرِ ’منارہ شرق‘
’ابن مریم‘ کا ہو رہا ہے نزول
روز اترتا ہے، مسکراتا ہوا
روز کھلتا ہے وہ گلاب کا پھول
روز چڑھتا ہے چاند چہرے کا
روز ہوتا ہے چاندنی کا نزول
50% LikesVS
50% Dislikes
0

اپنا تبصرہ بھیجیں