روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جون 1995ء کی زینت مکرم ڈاکٹر محمود الحسن صاحب کی نظم کے چند اشعار پیش ہیں:
جانے کیا آنکھوں کے پیمانے چھلکاتے ہیں آپ
اور بھی بہکے ہوئے رندوں کو بہکاتے ہیں آپ
ہے انیس شام تنہائی فقط یاد آپ کی
کیا بتائیں کیسے کیسے دل کو بہلاتے ہیں آپ
سوز غم سے قلب عاری اور جنوں سے سر تہی
کیا اسی الفت پہ اتنا ناز فرماتے ہیں آپ