کارگاہِ کُن فکاں کا راز میرا مصطفیٰ (نعت)
مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی ایک نعت ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جنوری 2002ء کی زینت ہے- اس خوبصورت نعتیہ کلام میں سے دو اشعار ہدیۂ قارئین ہیں:
کارگاہِ کُن فکاں کا راز میرا مصطفیٰ
ہر دو عالَم کا ہے گویا ناز میرا مصطفیٰ
ابتدائے حسن بھی ہے انتہائے حسن بھی
عشق کا انجام اور آغاز میرا مصطفیٰ