کانوں میں زندگی کا رَس گھولتا ہوا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍جون 2003ء میں شامل اشاعت مکرم ظہورالدین بابر صاحب کی نظم میں سے انتخاب پیش ہے:
کانوں میں زندگی کا رَس گھولتا ہوا
باتوں میں اپنی لعل و گہر رولتا ہوا
کیا رنگ تھا عجیب سوال و جواب کا
وہ آگہی کے سینکڑوں دَر کھولتا ہوا
اس کے بغیر چھا گئی ہر سمت تیرگی
’’خاموش ہوگیا ہے چمن بولتا ہوا‘‘