کمالات نبوت جس قدر تھے سب کے تم خاتم – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26جنوری 2011ء میں مکرمہ اے آر بدر صاحبہ کی ایک نعت شائع ہوئی ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
کمالات نبوت جس قدر تھے سب کے تم خاتم
تمہیں احمدؐ ، محمدؐ مصطفی و مجتبیٰ تم ہو
گمان و وہم سے بالا مقام و مرتبہ تیرا
شَہ کونین ہو محبوب ربِّ کبریا تم ہو
بیان آب و گل آدم تھا جب مرقوم یہ پایا
بِنائے عالَمیں تم سے ہے ان کا مدّعا تم ہو
ہوا تجھ سے ہی قائم شرفِ انساں فخرِ دو عالم
مقامِ آدمیت سے فقط اک آشنا تم ہو
تیرا ہر قول ہر اک فعل ہے تفسیر قرآنی
حقیقت میں مجسم قولِ ربِّ کبریا تم ہو