کیا جلوہ ہوا ظاہر جگ میں مہدی کے راج دلارے کا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ4 1نومبر 2008 ء میں مکرم ابن کریم صاحب کا کلام شائع ہوا ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

کیا جلوہ ہوا ظاہر جگ میں مہدی کے راج دلارے کا
آنکھیں بھی ہوئیں ٹھنڈی میری اور دل میرا مسرور ہوا
ہر دَور کی ہر اک ظلمت کو جو نُور ملا تو اس سے ملا
اس چاند اور سورج کے اندر اس ذات کا نُور ظہور ہوا
ہم جیسے خاک نشینوں کو اس نے ہے کیا کیا رفعت دی
ہم فرشی عرش نشین ہوئے اور مسکن کوہ طور ہوا
اک ہم ہی نہیں ہیں متوالے اک عالم اس کا عاشق ہے
ہر قریے میں ہر بستی میں یہ عشق مرا مشہور ہوا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں