کیا کیا نہ توؐ نے ہم پر احسان کر دیا ہے – نظم
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا فروری 2009ء میں شامل اشاعت مکرم چوہدری محمد علی مضطر عارفی صاحب کی ایک نعت سے انتخاب پیش ہے:
کیا کیا نہ توؐ نے ہم پر احسان کر دیا ہے
ساری صداقتوں کا اعلان کر دیا ہے
قول و عمل کو ایسا یکجان کر دیا ہے
ہر حرکت و سکوں کو قرآن کر دیا ہے
تیری نظر نہیں تھی ، اک معجزہ تھا جس نے
حیوان کو اُٹھا کر انسان کر دیا ہے
دریا بنا دیا ہے قطرے کو اک نظر سے
جس لہر کو چُھوا ہے طوفان کر دیا ہے