گلشن میں شور ہے بپا تازہ بہار کا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍جون 2003ء کی زینت بننے والی مکرم جمیل الرحمن صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
گلشن میں شور ہے بپا تازہ بہار کا
موسم پھر آ گیا نئے قول و قرار کا
مسرور و مطمئن ہے فضا کوئے یار کی
دل نغمہ زن ہے اہل محبت شعار کا
عمر دراز دے اسے یا ربّ ، ہمیں وفا
یکتائے روزگار ہو رشتہ یہ پیار کا
جو حکم ہو ، وہ نذر گزاروں میں سیدی
اپنا تو کچھ نہیں ہے ترے جاں نثار کا