گو کہ گل موجود ہیں خوشبو کی ارزانی نہیں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13ستمبر 2011ء میں مکرم مرزا خلیل احمد یعقوب ؔ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جو حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہؒ کی وفات پر کہی گئی۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں :
گو کہ گل موجود ہیں خوشبو کی ارزانی نہیں
مہرباں مادر کا لیکن کوئی بھی ثانی نہیں
اس کی خدمت میں نہاں ہے رفعت وعظمت کا راز
اس کے دم سے ہی رواں ہے زندگی کا سوز و ساز
رشتہ ہائے گوناگوں میں یہ تعلق بے مثال
جذبۂ ایثار مادر برتر از وہم و خیال
یہ وصالِ اُم آقا سانحہ سے کم نہیں
کون ہے اہلِ وفا میں جس کو اس کا غم نہیں
اس کی تُربت کو منور کر دے اے پروردگار
تیری رحمت کی رِدا ہو جس پہ ہر لیل و نہار
گو کہ دل مغموم ہیں پر اے مرے پیارے خدا
ہم بھی ہیں راضی اسی میں جس میں ہے تیری رضا