Saturday, 12th September, 2026
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

ہائے وہ سر جو رہِ یار میں قربان نہ ہو – کلام حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ

July 22, 2019 6 مناظر الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23 جنوری2008 ء میں محترم حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ کا درج ذیل کلام شامل اشاعت ہے۔

ہائے وہ سر جو رہِ یار میں قربان نہ ہو
وائے وہ سینہ کہ جو عشق میں بریان نہ ہو
ہاتھ گر کام میں ہو دل میں ہو ربّ ارباب
کوئی مشکل نہیں دنیا میں کہ آسان نہ ہو
نسل آدم ہے تو ابلیس کے پیچھے مت جا
بندہ رحمن کا بن بندۂ شیطان نہ ہو
ہوں گنہگار ولے ہوں تو ترا ہی بندہ
مجھ سے ناراض ترے صدقے مری جان نہ ہو
یاس اک زہر ہے بچ اس سے بشیر عاصی
فضل ہو جائے گا اللہ کا پریشان نہ ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *