ہاں اس طرف بھی اے نگہ لطف یار دیکھ – نظم
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اگست و ستمبر 2004ء میں ’’التجا‘‘ کے عنوان سے مکرم سید سلیم شاہ جہاں پوری صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
ہاں اس طرف بھی اے نگہ لطف یار دیکھ
ہم کر رہے ہیں کب سے تیرا انتظار دیکھ
ہوتی نہیں یہ چشم کبھی اشکبار دیکھ
تُو میرا ضبط دیکھ میرا حال زار دیکھ
انصاف تیرے ہاتھ ہے اے ربّ کائنات
دشمن کی سر کشی یہ میرا انکسار دیکھ
مولا مجھے سکون کی دولت نصیب ہو
میری طرح نہیں ہے کوئی بے قرار دیکھ