ہر امتحان سے ہر ابتلا سے گزرے ہیں – نظم

مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’مردان حق‘‘ سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ہر امتحان سے ہر ابتلا سے گزرے ہیں
ہر ایک وادیٔ کرب و بلا سے گزرے ہیں
نظر میں رکھی ہیں ہر دم منازل تقویٰ
رہ صراط پہ فضلِ خدا سے گزرے ہیں
نہ دل میں خوف نہ چہرے پہ گردِ حُزن و ملال
کس اطمینان سے دارِ فنا سے گزرے ہیں
وہ جن پہ چل کے ہی ملتی ہے منزل عرفان
انہی مسالک بیم و رجا سے گزرے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں