ہر خزاں دیدہ کو گلزار کیا ہے میں نے – نظم
روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 23؍فروری 2009ء میں شامل اشاعت مکرم انور ندیمؔ علوی صاحب کی غزل سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
ہر خزاں دیدہ کو گلزار کیا ہے میں نے
زندگی! تجھ کو بہت پیار کیا ہے میں نے
سر جھکانے کے عوض، شاہ عنایت کر دے
ایسی دستار سے انکار کیا ہے میں نے
پیار انسان سے ہے جرم تو منصف سن لے!
گرم اسی جرم کا بازار کیا ہے میں نے
جس کی خوشبو سے مہک اٹھتی ہے ساری محفل
آج اسے مائلِ گفتار کیا ہے میں نے