ہر رنگ ترا رنگ تھا ہر حسن ترا حسن – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جنوری میں شامل اشاعت مکرمہ امۃالرشید بدر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
ہر رنگ ترا رنگ تھا ہر حسن ترا حسن
تُو نازش گل نازش صد شمس و قمر تھا
چھٹتے تھے تری ذات سے اندر کے اندھیرے
اس دہر کی ظلمات میں تُو چاند نگر تھا
تھی برق سے بڑھ کر تیری رفتار کی تیزی
لمحات میں کاٹا تھا جو صدیوں کا سفر تھا
تُو ابر تھا جو برسا سدا خشکی تری پر
خالی تیرے اس فیض سے نہ بحرنہ بر تھا