ہمارا خلافت پہ ایمان ہے – نظم
ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جون 2003ء کی زینت مکرم میر اللہ بخش تسنیمؔ صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
ہمارا خلافت پہ ایمان ہے
یہ ملّت کی تنظیم کی جان ہے
خلافت سے زندہ دلوں میں خدا
خلافت غریبوں کا ہے آسرا
نہ کیوں جان و دل سے ہوں اس پر فدا
اسی کے ہے دَم سے ہماری بقا