ہیں سالِ نَو کی پیدائش میں اب گنتی کے دن باقی – نظم
جماعت احمدیہ کینیڈا کے ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ جنوری 2011ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی نئے سال کے حوالہ سے ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
ہیں سالِ نَو کی پیدائش میں اب گنتی کے دن باقی
بہت سی ہونیاں اَن ہونیاں یہ ساتھ لائے گا
بہت سوں کو ہنسائے گا بہت سوں کو رُلائے گا
خسارے میں کوئی ہوگا منافع کوئی پائے گا
خدایا! سالِ نَو میں ہم پہ رحمت کی نظر رکھنا
کرم کرنا ہمیں اپنی نظر میں معتبر رکھنا
تری شوکت لپک کر آئے ہم بے اختیاروں تک
تری تبلیغ جا پہنچے زمیں کے سب کناروں تک