ہے خدا سب کے لئے ، نُورِ خدا سب کے لئے – نعتیہ کلام

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اپریل 2012ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نعت شامل اشاعت ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب پیش ہے:

ہے خدا سب کے لئے ، نُورِ خدا سب کے لئے
اور رسول اللہ محمد مصطفیؐ سب کے لئے
آپؐ کی ہستی ہے اِک مینارۂ نورانیت
منبعِ نُور و ہُدیٰ شمس الضحیٰ سب کے لئے
آپؐ نے ہر قول سے قرآن کی تفسیر کی
فعل بھی قرآن تھا بدرالدُّجیٰ سب کے لئے
رات کی تاریکیوں میں کنکروں پہ سجدہ ریز
چشمِ تر ، پُردرد دل ، دستِ دعا سب کے لئے
آپؐ محروموں ، غریبوں ، بے کسوں کے دستگیر
ماں سے بڑھ کر مہرباں درد آشنا سب کے لئے
دنیا والے اب بھی سرگرداں ہیں رہبر کے لئے
آپ کو حق نے بنایا پیشوا سب کے لئے

اپنا تبصرہ بھیجیں