ہے لہو میں تر بہ تر میرا قلم میری فغاں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍اکتوبر2008 ء میں مکرم ڈاکٹر عبدالکریم خالد صاحب کا کلام شائع ہوا ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب پیش ہے۔
ہے لہو میں تر بہ تر میرا قلم میری فغاں
کس طرح تحریر ہو مظلومیت کی داستاں
ہم اگر خاموش ہیں تو یہ ہمارا ظرف ہے
ورنہ قاتل کو سنبھلنے کی اجازت ہے کہاں
ہم پلے ہیں مہدیٔ معہود کی آغوش میں
ہم غمِ حالات کو رکھتے ہیں سینوں میں نہاں
ہم اگر فریاد کرتے ہیں تو اس کے سامنے
ہم خدا کے ہیں وہی دلبر ہے اپنا رازداں
یہ لہو جو بہہ گیا ، معصوم جانوں کا لہو
دے گیا میرے شہیدوں کو حیاتِ جاوداں