اجڑے ہوئے گلشن میں آثار نمو پیدا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ05 جولائی2008 ء میں مکرم عبدالسلام صاحب کا کلام بعنوان ’’حضورانور کا دورہ کینیڈا ‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

اجڑے ہوئے گلشن میں آثار نمو پیدا
پت جھڑ کا گیا موسم ، پلٹی ہے ہوا شاید
مفلوج زمانے میں حرکت سی ہوئی پیدا
وہ اپنی نگاہوں سے دیتا ہے شفا شاید
امید و تمنا کی ہر سو ہیں کھلی کلیاں
ہر موج نفس اس کی ہے بادِ صبا شاید
ہر جنبشِ لب اس کی پیغام ہے ہستی کا
ہے بانٹتا دنیا میں وہ آبِ بقا شاید

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں