اللہ کیا عجیب یہ نعمت نماز ہے – نظم

محمود احمد ملک

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28 جنوری 2011ء میں حضرت حافظ مختار احمد صاحب شاہجہانپوری کا کلام بعنوان ’’وسیلۂ جنت‘‘ شائع ہوا ہے۔ اس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

اللہ کیا عجیب یہ نعمت نماز ہے
دنیا و دیں میں باعثِ راحت نماز ہے
جو ظلمتِ گناہ کو آنے نہ دے قریب
وہ نورِ حق ، وہ شمعِ ہدایت نماز ہے
پھیلا ہوا ہے اس کا اثر دو جہان میں
جس کو نہیں زوال وہ دولت نماز ہے
لازم ہے یہ ادا ہو خشوع و خضوع سے
بے شبہ اک وسیلۂ جنت نماز ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں