اِک نگر جب قاضیاں سے قادیاں ہونے لگا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19 مارچ 2012ء میں مکرم مظفر منصور صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

اِک نگر جب قاضیاں سے قادیاں ہونے لگا
تب ظہورِ مہدیٔ آخر زماں ہونے لگا
پھر زمیں پر رحمتوں کی بارشیں ہونے لگیں
آسماں پھر سے زمیں پر مہرباں ہونے لگا
مرکزِ توحیدِ باری چُن لیا تقدیر نے
بے امانوں کے لئے دارالاماں ہونے لگا
پا گیا تکمیل واں ہر دائرہ ہر دین کا
وقت جیسے رفتگاں سے ہمرہاں ہونے لگا
وہ جو تھا اِک شخص میرِ کاروانِ اہلِ دل
ہو کے پنہاں وہ خدا میں کیا عیاں ہونے لگا
پھر خدا کا دین اس نگری میں برپا ہو گیا
پھر خدا کے فیض کا چشمہ رواں ہونے لگا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں