امامت کے بغیر ایماں درخشاں ہو نہیں سکتا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19 مارچ 2012ء میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ارشادات کی روشنی میں کہی گئی مکرم عبدالسلام اختر صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’اجتہاد اور ائمہ فقہ‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

امامت کے بغیر ایماں درخشاں ہو نہیں سکتا
چراغِ ملّتِ وحدت فروزاں ہو نہیں سکتا
جو ہیں چاروں امام اُمّت میں وہ ہیں رحمتِ باری
حقیقت میں وہ اُمّت کے لئے ہیں چاردیواری
نہ ہوتے وہ تو فکر و قلبِ مومن خام ہی رہتا
تجسّس کا عمل اِک جذبۂ ناکام ہی رہتا
کمندِ شوق کی بے رہ روی ہوتی خیالوں میں
اندھیروں کی سیاہی پھیلنے لگتی اُجالوں میں
مگر یہ یاد رکھو اجتہاد اِک ذوقِ کامل ہے
اُسی کو دسترس ہے اس پہ جس کو خود یہ حاصل ہے
سرشتِ ہم نوائی بھی ہو خوئے دلفگاری بھی
اسی کے دل پہ ہوتا ہے نزولِ ابرِ باری بھی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں