اے رات! ستاروں سے کہہ دے ، گلشن کی بہاروں سے کہہ دے – نظم

محمود احمد ملک

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جون 2010ء میں مکرم ڈاکٹر مہدی علی چودھری صاحب کی نظم ’’ہمارا عزم‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

اے رات! ستاروں سے کہہ دے ، گلشن کی بہاروں سے کہہ دے
ہم ڈرتے نہیں طوفانوں سے ، موجوں کے اشاروں سے کہہ دے
تھامے ہیں محبت کا پرچم ، ہم اہل صفا ، ہم اہل حرم
ہر بازی تم کو مات کریں ، نفرت کے ماروں سے کہہ دے
ہم صبر و رضا کے بحر کراں ، ہم عزم و وفا کے کوہ گراں
مٹ جاؤ گے ، ہم سے الجھو تو ، جا کفر کے دھاروں سے کہہ دے
سب کوہ و دمن، سب دشت و چمن ، گونجیں گے اللہ اکبر سے
حق آئے گا ، تم بھاگو گے ، باطل کے یاروں سے کہہ دے

اپنا تبصرہ بھیجیں