تیرے ہاتھ خزانے سارے میرا اِک کشکول… نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 3؍مارچ 2023ء)

روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 7؍اگست 2014ء میں محترمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

تیرے ہاتھ خزانے سارے میرا اِک کشکول
تیرے گہرے بہتے پانی ، میرا خالی ڈول
مَیں نہ جانوں کون بھرے گا اس کو تُو ہی بول
مالک کچھ تو بول ، بول رے مالک بول

منگتی در پہ آن پڑی  ہے جھولی کو پھیلائے
اس آشا میں اس در سے کوئی خالی ہاتھ نہ جائے
کھٹ کھٹ دستک دیتی جاؤں اب تو کنڈی کھول
ربّا کنڈی کھول ، بول رے مالک بول

تُو اللّٰہ  ہے ، تُو ہی ربّ   ہے ، تُو رحمٰن رحیم
تُو مالک، تُو قدرت والا ، بخشنہار کریم
ستاری کی چادر دیدے عیب نہ میرے کھول
یوں کر نہ مجھے   بےمول مجھ سے کچھ تو بول
ربّا اب تو بول ، مالک مجھ سے بول

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں