صحتمند زندگی گزارنے کے لئے ایک ڈائیٹ پلان

(مطبوعہ انصارالدین یوکے نومبر و دسمبر 2020ء)

(احمد طارق مبشر صاحب)

کچھ عرصہ قبل خاکسار کے تجربہ میں ایک ایسا ڈائیٹ پلان آیا جس پر عمل کرنے کے نتیجے میں محض چند ہی ہفتوں میں نہ صرف وزن کئی کلو کم ہوگیا بلکہ کئی امراض میں بھی واضح کمی ہوئی۔ افادۂ عام کے لئے یہ ڈائیٹ پلان درج ذیل ہے۔

چند اہم ہدایات

٭ ڈائیٹ شروع کرنے کے پہلے ہفتے میں تین وقت کھانا کھاسکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ شام 7 بجے کے بعد صرف پانی یا گرین ٹی وغیرہ لیں، ٹھوس غذا نہ کھائیں۔
٭ ہفتے میں ایک یا دو بار حسب توفیق روزہ رکھنے کا اہتمام کریں۔ اگر پورا روزہ رکھنا مشکل ہو تو صرف کھانے سے پرہیز کرلیں یا پھر صرف پانی کا روزہ رکھ لیں۔
٭ تھوڑی سی جسمانی ورزش بھی کرنا شروع کریں بے شک پیدل چلنا ہی ہو۔ اس کا وقت بڑھاکر ایک گھنٹے تک لے جائیں۔
٭ ٹینشن فری رہنے کی کوشش کریں۔ مثبت سوچیں اور خوش رہیں۔ رات دس گیارہ بجے تک سونے کی کوشش کریں۔
٭ اس ڈائیٹ کے دوران بلڈپریشر اور کولیسٹرول کی دوا ضرور لیتے رہیں لیکن ذیابیطس کے مریض اگر انسولین لگاتے ہیں یا دوا لیتے ہیں تو اس کا استعمال ترک کردیں۔ تاہم ان امراض کو مانیٹر ضرور کرتے رہیں۔
٭ ہر کھانے سے نصف گھنٹہ قبل ایک ٹیبل سپون Apple Cider Vinegar کو ایک گلاس پانی میں مکس کرکے پی لیں۔ ڈائیٹ کے شروع کے ایام میں اگر متلی کی کیفیت پیدا ہو تو پانی میں نمک ڈال کر پی لیں۔ اسی طرح ایک کھانے سے دوسرے کھانے کے درمیان اگر بھوک لگے تو Nuts وغیرہ لے سکتے ہیں۔ ڈائیٹ پلان شروع کرنے کے بعد قبض کی شکایت ہو تو اسپغول یا تخم ملنگا کا استعمال کرلیں۔ اہم بات یہ ہے کہ روزانہ بارہ گلاس پانی کا استعمال ضرور کریں۔

جو چیزیں کھا سکتے ہیں

سبز رنگ کی تمام سبزیاں اور بیریز (چیری، سٹرابری، بلیوبیری اور کرینبری وغیرہ)
ہر قسم کی مچھلی
ہر طرح کا گوشت اور انڈے
دیسی گھی
زیتون اور ناریل کا تیل
پنیر (Cheese)
اور Avacado

جو چیزیں نہیں کھاسکتے

چاول یا گندم سے بنی ہوئی چیزیں
ہر قسم کی دالیں
ہر قسم کے سیریل (Cereal)
چینی اور چینی سے تیارشدہ تمام اشیاء
شہد
آلو + شکرقندی + مولی
میٹھے پھل
نیز دودھ اور دہی
Processed Food
اور Refined Oil

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں