جلسہ سالانہ مستورات کی تاریخ

مستورات کے لئے سالانہ جلسوں کا باقاعدہ آغاز اگرچہ 1914ء سے ہوچکا تھا لیکن خواتین کے جلسہ کا علیحدہ انتظام پہلی بار 1917ء میں کیا گیا اور 1922ء میں پہلی بار لجنہ اماء اللہ کے زیر انتظام جلسہ کی کارروائی منعقد ہوئی۔ 1934ء میں جلسہ سالانہ مستورات کے لئے شعبہ جات کا نظام قائم ہوا اور 1937ء میں لجنہ جلسہ میں لاؤڈسپیکر کا استعمال شروع ہوا جبکہ مردانہ جلسہ گاہ میں یہ انتظام 1936ء میں شروع ہوچکا تھا ۔
1939ء کے جلسہ سالانہ میں انگریز احمدی خواتین نے پہلی بار جلسہ میں شرکت کی۔ 1940ء کے جلسہ مستورات میں پہلی بار تمام تقاریر خواتین نے کیں اور 1949ء میں پاکستان میں منعقد ہونے والے جلسہ میں خواتین کے لئے علیحدہ لنگر کا انتظام بھی شروع ہوا۔ 1980ء کے جلسہ سالانہ مستورات میں 51 غیرملکی وفود نے شرکت کی۔ یہ اعداد و شمار مکرمہ سلیمہ قمر صاحبہ نے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍دسمبر 1995ء میں پیش کئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں