جماعت احمدیہ کا پہلا جلسہ سالانہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍دسمبر 1995ء کا شمارہ سالانہ نمبر ہے اور اس میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کے آغاز کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ 27؍دسمبر 1891ء کو منعقد ہونے والے پہلے جلسہ سالانہ میں 75 احباب شامل ہوئے جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے شرفِ مصافحہ بخشااور پھر بعد نماز ظہر مسجد اقصیٰ میں حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹیؓ نے حضرت اقدسؑ کی تصنیف ’’آسمانی فیصلہ‘‘ پڑھ کر سنائی۔

مسجد اقصیٰ قادیان

1892ء کے جلسہ سالانہ میں تقاریر کے علاوہ مجلس شوریٰ بھی منعقد کی گئی جس میں یورپ اور امریکہ میں تبلیغ کے لئے ایک رسالہ کی اشاعت اور مطبع کے قیام کے علاوہ بھی بہت سے فیصلے کئے گئے اور 40 ؍افراد کی بیعت کے بعد دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

جلسہ سالانہ قادیان 1919ء کا ایک منظر

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں